باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کے بعد تمام نجی اور سرکاری اداروں میں 31 جنوری تک تعطیلات کا اعلان

بدھ 20 جنوری 2016 23:50

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20جنوری۔2016ء) باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کے بعد ضلعی ناظم فہد ریاض خان نے تمام نجی اور سرکاری اداروں میں 31 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بدستور جاری رکھنے کے احکامات جاری کرکے ضلعی ناظم کے احکامات معطل کر نے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے دہشت گردانہ حملے کے بعد ضلعی ناظم فہد ریاض خان نے ضلع بھر کے تمام اداروں میں 10 دن کے لئے تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ کیپٹن (ر) ظفر عباسی نے ضلع ناظم کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے تمام اداروں کو بدستور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے اور یوں تمام تعلیمی ادارے حسب معمول تعلیمی سرگرمیاں جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :