چارسدہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں 2 دہشت گرد عباس سواتی اور علی رحمان کے نام سے شناخت کر لی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 00:17

چارسدہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں 2 دہشت گرد عباس سواتی اور علی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء) چارسدہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں 2 دہشت گرد عباس سواتی اور علی رحمان کے نام سے شناخت کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ مارے گئے 4 دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ 2 دہشت گردوں کی عباس سواتی اور علی رحمان کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔ شناخت کا عمل نادرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔ باقی 2 دہشت گردوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔