کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق، ٹارگٹ کلر سمیت 19 ملزم گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 11:23

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق، ٹارگٹ کلر سمیت 19 ملزم گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کر کے ٹارگٹ کلر سمیت 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ٹیپو سلطان روڈ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے افضل جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کورنگی کازوے کے قریب فائرنگ سے شوکت شاہ جاں بحق ہوا۔

لیاری سنگولین میں فائرنگ کر کے منصور نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔ کھوکھراپار میں فائرنگ کر کے اعجاز حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

(جاری ہے)

گارڈن میں پولیس مقابلے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ماڑی پور روڈ پر پولیس نے ٹیکسی سے 70 کلو منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

کلفٹن ہندو پاڑا میں سرچ آپریشن کر کے پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے افراد میں 2 مطلوب ملزم بھی شامل ہیں۔ رانچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کر کے بدنام زمانہ عسکری ونگ کے ملزم ریحان عرف شنا کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :