بھارت،دیر سے گیٹ کھولنے پر تاجر نے گارڈ کو قتل کردیا

جمعرات 21 جنوری 2016 11:33

بھارت،دیر سے گیٹ کھولنے پر تاجر نے گارڈ کو قتل کردیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) بھارت میں ذاتی محافظ کے قتل میں ملوث کروڑ پتی کاروباری شخص پر فرد جرم عائدکر دی گئی ۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ایک عدالت نے 39سالہ کروڑ پتی شخص نشام پر اپنے ہی گارڈ کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مقتول کے وکیل اودھیا بھانو نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے دیر سے گیٹ کھولنے کے جرم میں گارڈ پر لوہے کے ہتھوڑ ے سے تشدد کیا۔بعدازاں گارڈ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔اودھیا نے مزید کہا کہ عدالت میں سماعت کے دوران نشام کو اس قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :