بیٹی پوجا کواپنی نئی بیوی کیخلاف بیان پر اسے معاف نہیں کرونگا‘کبیر بیدی

شادی کے بعد بیٹی نے میری بیوی کے خلاف جو تبصرہ کیا ہے میں اس سے انتہائی مایوس ہوا ہوں

جمعرات 21 جنوری 2016 11:41

بیٹی پوجا کواپنی نئی بیوی کیخلاف بیان پر اسے معاف نہیں کرونگا‘کبیر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی پوجا بیدی کے اپنی نئی بیوی کے خلاف دیے جانے والے بیان سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبیر بیدی نے چند دن قبل پروین دسنج سے شادی کی تھی۔جس پر ان کی کی بیٹی نے کینہ پرور تبصرہ کیا تھا۔کبیر بیدی نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شادی کے بعد ان کی بیٹی نے ان کی بیوی کے خلاف جو تبصرہ کیا ہے وہ اس سے انتہائی مایوس ہوئے ہیں اور وہ اس کے برے رویے کو معاف نہیں کریں گے۔