دیپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کے ”بوائے فرینڈ“ ہونے کا اعتراف

رنویرسنگھ متعدد بار ڈمپل گرل سے برملا اظہار محبت کرچکے ہیں‘دیپیکا نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی

جمعرات 21 جنوری 2016 11:41

دیپیکا پڈوکون کا رنویر سنگھ کے ”بوائے فرینڈ“ ہونے کا اعتراف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ”بوائے فرینڈ“ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ دپیکا پڈو کون اور رنویر سنگھ کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں اور اداکار رنویرسنگھ متعدد بار ڈمپل گرل سے برملا اظہار محبت کرچکے ہیں جب کہ دپیکا پڈوکون ہمیشہ سے ہی اپنے اور رنویر سنگھ کے درمیان تعلق کے بارے میں خاموشی اختیار کرتی آئی ہیں تاہم اب پہلی بار انہوں نے بھی رنویر سے تعلق پر لب کشائی کی ہے۔

دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ سے اپنے تعلق کا پہلی بار اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا ”بوائے فرینڈ“ قرار دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں اپنے دوستوں کے بارے میں اچھے جذبات رکھتی ہوں جس سے تعلق قائم رکھنے میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے فلم”باجی راوٴ مستانی“ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔