عامر خان اداکارہ سنی لیون کیساتھ فلم میں کام کرنے پرآمادہ ہوگئے

جمعرات 21 جنوری 2016 11:48

عامر خان اداکارہ سنی لیون کیساتھ فلم میں کام کرنے پرآمادہ ہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنا فلم نگری کی ہر اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر اداکارہ ان کے ساتھ کام کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے جب کہ بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون مسٹر پرفیکشنسٹ کی سب سے بڑی مداح ہیں اور متعدد بار ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں تاہم گزشتہ روز سنی لیون سے انٹرویو میں توہین آمیز رویے کے بعد عامر خان نے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عامر خان کا فیس بک پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو تیار ہوں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہوگی جب کہ سنی لیون کے ماضی سے کوئی مسئلہ نہیں۔ دوسری جانب سنی لیون کا کہنا تھا کہ عامر خان کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان سمیت تمام اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :