دہشتگردوں کا ہدف پاکستان کی نئی نسل کا مستقبل ہے، امریکا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) امریکا نے چا ر سدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مستقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ یہ حملے خطے کو درپیش خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیشانہ بشانہ کھڑے ہیں ،دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مسقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پاکستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس نے بھی پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملے خطے کو درپیش دہشت گردوں کے خطرے کو ظاہر کرتے ہیں۔

ایک علیحدہ بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے افغان امن عمل کے طویل اور مشکل ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے امریکا کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان امن عمل کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا اندازہ ہے لیکن اس کے باوجود ہم اس کوشش سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبد اللہ ان چیلنجز سے واقف ہیں، لیکن اس کے باوجود امن کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :