اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنی والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ پرسوں ہوگی

جمعرات 21 جنوری 2016 12:15

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنی والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ ..

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ ہفتہ کوسہ پہر تین بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ آئندہ ماہ فروری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں اسلام آباد کی 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔