پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعے کو کھیلا جائیگا
جمعرات 21 جنوری 2016 12:17
میلبورن ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل جمعہ کو ایک میچ میلبورن میں کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم کا مقابلہ میلبورن سٹارز سے ہوگا، میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر چالیس منٹ پر شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیں۔(جاری ہے)
پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز سے مقابلہ ہوگا جو کل جمعہ کو میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔
24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کیلئے شرکت کی ان میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل تھیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.