آفریدی الیون تیسرے ٹی ٹونٹی میں منصوبہ بندی کیساتھ اترے ، مصباح الحق

جمعرات 21 جنوری 2016 12:21

آفریدی الیون تیسرے ٹی ٹونٹی میں منصوبہ بندی کیساتھ اترے ،  مصباح الحق

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جیت کیلئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ہار بھلا کر میدان میں منصوبہ بندی کیساتھ اترنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں بدترین شکست کے باوجود شاہد آفریدی الیون کو سپورٹ کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں کارکردگی پر اثر کرتی ہیں تاہم فکر کی کوئی بات نہیں ، ٹیم کو ہار بھول کر منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔ ٹیسٹ کپتان نے ٹی ٹونٹی کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ تیز کھیل میں سامنے آنے والی جدیدیت کو سیکھنا ہو گا ۔ انہوں نے حفیظ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جب کہ احمد شہزاد سے آخری ٹی ٹونٹی میں اچھی اننگز کی امید کا اظہار بھی کیا ۔