تیسرے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں تیز، دوتبدیلیوں کا امکان

جمعرات 21 جنوری 2016 12:28

تیسرے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں تیز، دوتبدیلیوں کا امکان

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فیصلہ کن جنگ جیتنے کےلئے پاکستانی ٹیم نے تیاریاں تیز کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے فیصلہ کن میچ کے لئے تیاریاں تیز کردیں ۔ آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلئینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی دو میچز میں ناکام ہونے والے صہیب مقصود کی جگہ رضوان اور فاسٹ باولر عمر گل کی جگہ انور علی کو موقع دیا جاسکتا ہے ۔

سیلفی کنگ احمد شہزاد کی فارم بھی سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ اہم معرکہ جیتنے کے لئے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور اس سلسلے میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد سے اوپننگ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمینوں کو قابو کرنے کے لیے ہیڈ کوچ وقار یونس نے حکمت عملی بنانا شروع کردی ۔ ویلنگٹن میں دونوں ٹیموں کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا ۔