ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا کی مدد اپنے بیٹ کا ’’جعلی چور‘‘ ڈھونڈ نکالا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:33

ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا کی مدد اپنے بیٹ کا ’’جعلی چور‘‘ ڈھونڈ نکالا

کینبرا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹ کا ’’جعلی چور‘‘ ڈھونڈ نکالا مگر حاصل کچھ بھی نہیں ہوا ۔ وارنر نے بدھ کو ٹویٹر پر ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا وہ بیٹ آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے جو بیگ سے غائب ہوا تھا ، انھوں نے اپنے فالوورز سے مذکورہ شخص کو ڈھونڈ نکالنے کی درخواست بھی کردی ، اس ٹویٹ کو دو گھنٹوں میں 200 سے بھی زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آخر کار مذکورہ شخص سامنے آگیا جس پر وارنر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس شخص نے مذاق کے طور پر یہ سب کیا تھا ، اس نے بیٹ چوری نہیں کیا بلکہ صرف اس کی تصویر لی تھی ۔