سپریم کورٹ نے جسٹس اعجاز چوہدری کی بحالی کے خلاف درخواست خارج کردی

جمعرات 21 جنوری 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے جسٹس اعجاز چوہدری کی بحالی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز چوہدری کے خلاف سیف الله نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تین نومبر کی ایمرجنسی کے بعد جسٹس اعجاز نے ممبر پبلک سروس کمیشن کا حلف اٹھایا تھا لہذا نیا حلف اٹھانے کے بعد اعجاز چوہدری دوبارہ جج نہیں بن سکتے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک اعجاز چوہدری جج رہے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا تین نومبر سے پہلے جج تھے لیکن ایمرجنسی کے بعد وہ پبلک سروس کمیشن کے ممبر بن گئے پھر اس کے بعد وہ سپریم کورٹ کے جج بنے لیکن حلف نہیں لیا۔ یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کمیشن میں نہیں جاسکتا کیونکہ وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پبلک سروس کمیشن سے ریٹائر ہوگئے یہ معاملات 31جولائی کے فیصلے میں طے ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو کیس کی سماعت کے بعد جسٹس اعجاز چوہدری کی بحالی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :