افغان طالبان نے صوبہ فریاب میں اپنی بیوی کا ناک کاٹ کر فرار ہونے والے شخص محمد خان کی تلاش شروع کر دی

طالبان نے اپنے زیر اثر صوبے میں خاتون پر حملے کو ’غیر اسلامی‘ قرار دیا ہے ‘غیر ملکی میڈیا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:51

افغان طالبان نے صوبہ فریاب میں اپنی بیوی کا ناک کاٹ کر فرار ہونے والے ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) افغان طالبان نے صوبہ فریاب میں اپنی بیوی کا ناک کاٹ کر فرار ہونے والے شخص محمد خان کی تلاش شروع کر دی۔متاثرہ خاتون کی آن لائن تصاویر پر سوشل میڈیا پر اٹھنے والے شور کے بعد طالبان نے اپنے زیر اثر صوبے میں خاتون پر حملے کو ’غیر اسلامی‘ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

خان اپنی 20 سالہ بیوی ریضا گل پر پاکٹ چھری سے حملے کے بعد فرار ہے۔

علاقے کے مقامی افراد کے مطابق خان ترکمانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں کہیں چھپا ہوا ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ خان کو تلاش کر رہے ہیں تاکہ جان سکیں کہ اس نے کس وجہ سے یہ حرکت کی۔مقامی طالبان عہدے دار نور محمد نے حملے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا گروپ اس واقعہ پر سخت برہم ہے۔

متعلقہ عنوان :