جوہری بم حاصل کرنے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا ‘سعودی وزیر خارجہ

سعودی سب کچھ کرے گا جو ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کرنا پڑے گا ‘ عادل الجبیر

جمعرات 21 جنوری 2016 12:51

جوہری بم حاصل کرنے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا ‘سعودی وزیر خارجہ

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جوہری بم حاصل کر نے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کے دور ان اس سوال پر کہ اگر ایران نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے باوجود بم بنا لیا تو کیا سعودی عرب جوہری بم حاصل کریگا تو وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک وہ سب کچھ کرے گا جو ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے کرنا پڑے گا۔

عادل الجبیر نے کہا کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت ایران پر مغربی پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کریں گے اگر ایران غیر منجمد کیے گئے اثاثوں کو اپنے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیسہ ایرانی حکومت کی مذموم سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو گا تو اس کا منفی رد عمل سامنے آئے گا۔