سی ڈی اے کی جانب سے پیپلزپارٹی کے دفتر کو خالی کرانے اور اندراج مقدمہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 21 جنوری 2016 13:01

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے دفتر کو خالی کرانے اور اندراج مقدمہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست سردار لطیف کھوسہ نے دائر کی ہے ۔ جس میں انہوں نے وفاقی حکومت ،سی ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سی ڈی اے کو اس اقدام سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے شہری علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا یہ سیاسی دفتر ہے جس کو خالی کرانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔کیونکہ سیاسی سرگرمیوں کو کمرشل سرگرمیاں قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ سی ڈی اے نے میری پارٹی کے خلاف دفتر خالی نہ کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے اسے اس کام سے روکا جائے ۔ درخواست کے آخر میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سیاسی جماعت کے دفتر کے خلاف ہونے والی کارروائی کو روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :