عید قربان پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے والے سی ڈی اے ملازمین کیلئے ایک کروڑ 59لاکھ 73ہزار 967روپے جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ساڑھے تین ماہ بعد عید قربان پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے والے ملازمین کیلئے ایک کروڑ 59لاکھ 73ہزار 967روپے جاری کر دیئے ہیں ،چیئرمین سی ڈی اے کی طرف سے جانوروں کی الائشیں اٹھانے والے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی بنیادی پے سکیل کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق چےئرمین سی ڈی اے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی الائشیوں کو ٹھکانے لگانے کی اضافی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کی محکمہ سینی ٹیشن کے ملازمین کیلئے ایک اضافی بنیادی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز چےئرمین نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دی جس پر ایک کروڑ5لاکھ73ہزار 967روپے جاری کردئیے گئے ہیں جو متعلقہ اہلکاروں میں تقسیم کردئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس اضافی تنخواہ کے اجراء میں سی ڈی اے لیبریونین کے عہدیداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور چےئرمین کی طرف سے منظوری پر محکمہ سینی ٹیشن کے اہلکاروں اور یونین کے عہدیداروں نے چےئرمین کا شکریہ ادا کیا ہے ، لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ ہم ادارے کے تمام ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں چیئرمین سی ڈی اے معروف خان نے خصوصی مہربانی کی ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق فنڈز کا اجراء کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے دیگر مسائل کے لیے ابھی یونین یکسوئی سے کام کر رہی ہے اور آئندہ ریفرنڈم سے پہلے ملازمین کے زیادہ تر مطالبات کو منظور کر الیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :