پاکستان کرکٹ بورڈالیون اور سپورٹس بورڈ پنجاب الیون کی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچکل قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

جمعرات 21 جنوری 2016 13:07

پاکستان کرکٹ بورڈالیون اور سپورٹس بورڈ پنجاب الیون کی ٹیموں کے درمیان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان میں سپورٹس کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سپورٹس بورڈپنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک نمائشی ٹی 20کر کٹ میچ 23جنوری بروز ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سپورٹس بورڈپنجاب الیون اور پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کی ٹیموں میں قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شریک ہوں گے، آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس سمیت سپورٹس ،سیاست اور شوبز سے وابستہ معروف شخصیات بھی شریک ہوں گے، میچ شام 4بجے کھیلا جائے گا۔

نمائشی ٹی20میچ کے انتظامات کے حوالے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا ،جس میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس ،ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور ،رکن صوبائی اسمبلی تہیہ نون ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،پی سی بی سکیورٹی چیف کرنل ریٹائرڈ اعظم ،شفیق پاپا،جی ایم پی ٹی وی بشارت خان ،ڈائریکٹر ڈی جی پی آر عارف چوہدری ،ڈی ایس پی گلبرگ ناصر باجوہ ،اعجاز بٹ ،سٹاف افسر ڈی سی او طارق زمان سمیت اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عثمان انور سے ان کے آفس میں ملاقات کی ،مصباح الحق نے صو بہ بھر میں کھیلوں کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈی جی سپورٹس عثمان انور کی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں جوسپورٹس اکیڈمیز بنائے جارہی ہیں ان سے مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا،جس سے کھیلوں کو مزید ترقی ملے گی ،یہ کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سپورٹس بورڈپنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے نمائشی ٹی 20کر کٹ میچ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک میں سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس طرح کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے جتنا کام کر رہا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :