چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،واقعہ کی جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نظام نہیں،افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا مقصد کشیدگی میں کمی لاناہے،ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 21 جنوری 2016 13:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،واقعہ کی جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نظام نہیں،افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا مقصد کشیدگی میں کمی لاناہے،ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
وہ جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار نیوزبریفنگ دے رہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔(جاری ہے)
سانحہ چارسدہ کے دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کے حوالے سے ترجمان دفتر دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعہ کی جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نظام نہیں،افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستا ن سے مختلف معاملات پر رابطے میں رہتے ہیں اور پاکستان و افغاًنستان کے درمیان ملٹریز رابطے بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں کمی لانا تھا ،دونوں ملکوں نے پاکستان کی مصالحت کی پیشکش کا مثبت جواب دیا ہے،ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پاک ایران تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں اور وزیر اعظم کے گزشتہ سال کے دورے سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں گہرا تعاون ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.