پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات نظر انداز کرنے پر آئی جی پنجاب کو تحریری جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب سروس ٹربیونل کے جج اشتر عباس نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سب انسپکٹر اعجاز احمد نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل کے احکامات کے باوجود اسے اگلے عہدے میں ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کے فیصلے اور میرٹ کے برعکس اسکے جونئیرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے ٹربیونل سے استدعا کی کہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔محکمہ پولیس کی جانب سے مبہم جواب داخل کرنے پر ٹربیونل نے آئی جی پنجاب کو تحریری جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :