عمران فاروق قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوں۔ ملزم خالد شمیم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 13:53

عمران فاروق قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوں۔ ملزم خالد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے خالد شمیم نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین ، محمد انور اور حواریوں کوایم آئی سکس، را اور سی آئی اے کی مدد حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ملزم خالد شمیم کا کہنا ہے کہ میں عمران فاروق قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوں۔عوام اس کیس میں میری مدد کریں۔خالد شمیم کا کہنا تھا کہ میں نے بیان سوچ سمجھ کر دیا ، میرے اقبالی بیان کسی کے دباﺅ پر نہیں ہے میں نے جو بیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں ۔ دوسری جانب خالد شمیم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میری جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔خالد شمیم کا بیان ان کی مرضی سے بغیر دباﺅ کے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :