قومی کر کٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کیلئے بھر پور مشقیں

جمعرات 21 جنوری 2016 13:56

قومی کر کٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کیلئے بھر ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن معرکے کیلئے بھر پور مشقیں، ہیڈ کوچ وقار یونس نے سخت مشقوں سے کھلاڑیوں کے پسینے چھڑا دیئے۔ پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ اور بولنگ پر توجہ مرکوز رہی۔تفصیلاے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

آخری میچ سے قبل قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی بھر پور پریکٹس کی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن کا آغاز وارم اپ سے ہوا جس کے بعد فیلڈنگ اور نیٹ میں بولنگ و بیٹنگ پریکٹس کی گئی، اس کے ساتھ انفرادی طور پر بھی پلیئرز پر توجہ دی گئی۔فاسٹ بولر وہاب ریاض خاص طور پر ٹیم مینجمنٹ کی توجہ کا مرکز تھے، جن کے بازو پر منگل کو تیز گیند لگی اور وہ بعد میں برف سے سکائی کرتے ہوئے دکھائی دیئے، انھوں نے ٹریننگ میں بھرپور حصہ لے کر اپنی فٹنس ثابت کردی جس سے ان کے جمعے کو تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ شرکت پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں، وہاب کے بارے میں ٹیم فزیو بریڈ روبنسن نے کہا کہ پیسرکو جو چوٹ پہنچی تھی اسے برف کے استعمال سے ٹھیک کرلیا گیا، مجھے یقین ہے کہ وہ جمعے کے میچ کی سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔