گورنر پنجاب نے صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر لوکل باڈیز ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر لوکل باڈیز ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔جاری کردہ لوکل باڈیز ترمیمی آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے میئرز اور چیئرمینوں کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہو گا۔ پنجاب میں اوپن ڈویژن کی بنیاد پر میئر یا چیئرمین منتخب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چنا ؤاسپیشل سیٹوں پر نہیں بلکہ متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہو گا۔ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر تعلیم بی اے، تجریہ تین سال درکار ہو گا اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایم اے ہونے کی صورت میں تجربہ درکار نہیں ہو گا۔دریں اثنا، بلدیاتی ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کے مطابق، میئر اور چیئرمین کا انتخاب ارکان کی تقسیم کی بنیاد پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :