پنجاب کے مختلف شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں، 2اشتہاریوں سمیت 6انسانی اسمگلرگرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں سمیت 6انسانی اسمگلرز کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے لاہورسرکل نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5انسانی اسمگلرز کوحراست میں لے لیا، گرفتارکئے گئے ملزمان کے نام ارمغان عباسی ، گل زادہ، ارسلان اظہر، سید حیدرعلی اور قدیراحمد شامل ہیں ، ان افراد کا تعلق ساہیوال،سوات، راولپنڈی، شیخوپورہ اورسیالکوٹ سے ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سید حیدرعلی اور قدیراحمد کئی مقدمات میں مطلوب ہیں اور عدالتی احکام کی روشنی میں انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلرمحمد وقاص کو دھرلیا جبکہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :