سندھ نے تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 21 جنوری 2016 14:20

سندھ نے تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)سندھ نے چار گولڈ میڈل کے ساتھ بین الصوبائی انڈر سکسٹین گرلز تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی، گلگت نے دوسری اور خیبر پختون خوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے تین روزہ مقابلوں میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،سندھ کی لڑکیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔

سندھ کی امینہ قاضی، کنول احمد ، انوشا علیم ، مہوش انصر اور گلگت بلتستان کی ملیحہ علی مختلف کیٹگری میں فاتح بنیں۔سندھ کی ٹیم مجموعی طور پر چالیس پوائنٹس کے ساتھ جنرل ٹرافی کی حقدار بنی، گلگت نے دوسری اور خیبر پختون خوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل سکندر علی شورو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔