لیاقت بلوچ نے لاہور میں شہدا ئے چارسدہ کی غائبانہ نمازجنازہ پڑھائی
چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ، دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے، سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے، عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 15:20
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام شہدا ئے چار سدہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ چار سدہ ، جمرود ، کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ دہشت گرد اسلام ، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔
دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے ۔ عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے ۔ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.