آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈپر لگاتارزیادہ فتوحات کا ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 21 جنوری 2016 15:30

آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈپر لگاتارزیادہ فتوحات کا ریکارڈ قائم کردیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف کینبرامیں کھیلاگیا سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 25رنز سے جیت کر ہوم گراؤنڈپر لگاتارزیادہ فتوحات کا ریکارڈ قائم کردیا۔ آسٹریلیا نے لگاتار19میچوں میں ناقابل تسخیر رکھا جو کسی بھی ٹیم کے اپنے میدانوں پر لگاتارزیادہ میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پہلی بیٹنگ میں 348/8رنزکا مجموعہ حاصل کرنے کے بعد بھارت کی بھرپورفائٹ بیک کے باوجود25رنز سے کامیابی حاصل کرکے خودکو اپنے میدانوں پر لگاتار19میچوں میں ناقابل تسخیر رکھا جو کسی بھی ٹیم کے اپنے میدانوں پر لگاتارزیادہ میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈہے۔اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ ماضی میں کالی ا?ندھی کے نام سے شہرت رکھنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے نام تھا جس نے 1986ء سے 1990ء تک لگاتار18ہوم ون ڈے میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم نے بھی 1996ء سے 1998ء تک لگاتار17میچوں میں حریف ٹیموں کو جیتنے نہیں دیاتھا۔