امریکہ میں پہلی بار فٹبال ٹیم کیلئے کیتھرین سمتھ نامی خاتون ہیڈ کو چ مقرر

جمعرات 21 جنوری 2016 15:30

امریکہ میں پہلی بار فٹبال ٹیم کیلئے کیتھرین سمتھ نامی خاتون ہیڈ کو ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء)امریکہ میں نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) سے وابستہ ٹیم بفیلو بلزنے خاتون کو مکمل اختیارات کے ساتھ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔کیتھرین سمتھ کو بفیلو بلز ٹیم کی کوالٹی کنٹرول کی غرض سے ٹیم کا خصوصی کوچ مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے کیتھرین سمتھ اس ٹیم کی انتظامی امور کے معاون کے طور پر کام کرتی رہی تھیں۔

ہیڈ کوچ ریکس رائن نے ایک بیان میں کہا ’وہ اپنی معلومات اور مضبوط عزم کے سبب اس پرموشن کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اگلے قدم کے لیے تیار ہیں، تو ان کو یہ موقع ملنے کے لیے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔‘رائن نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں ’اریزونا کارڈینلز‘ کے ہیڈ کوچ بروس آریئنز سے بات چیت کی ہے جنہوں نے گذشتہ برس جین والٹر کو سیزن سے پہلے کچھ وقفے کے لیے کوچنگ کے لیے مقرر کیا تھا۔انہوں نے اس سلسلے میں امریکہ میں کھیلوں میں صنفی مساوات کی ایک اور مثال کا حوالہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل باسکیٹ بال کی ایک ٹیم سان انٹینیو سپرسز نے بھی ایک خاتون کو اپنا کوچ مقرر کیا ہے۔