نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے زیر استعمال رہائشگاہ بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آگئی

رہائشگاہ کو سیاستدانوں کی اکیڈمی کا درجہ دیا جاتا تھا،اورنج لائن کی زد میں آنے پر عمارت کو مسمار کر دیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء )اے آر ڈی کے سابق چیئرمین ،پاکستان جمہوری پارٹی کے بانی نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے زیر استعمال رہائشگاہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آگئی جسے مسمار کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے آر ڈی کے سابق چیئرمین اور پاکستان جمہوری پارٹی کے بانی نوابزادہ نصرا للہ خان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک بوہڑ والا چوک میں واقع رہائشگاہ کو اپنی بھرپور سیاست کے لئے استعمال کیا بلکہ اس رہائشگاہ کو سیاستدانوں کی اکیڈمی کا درجہ بھی دیا جاتا تھا ۔ اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں آنے پر نوابزادہ نصرا للہ خان کے زیر استعمال رہنے والی اس عمارت کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے ۔