آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے چارسدہ میں یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

جمعرات 21 جنوری 2016 16:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں اور سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے چارسدہ میں یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے بروقت ایکشن لیا اور دہشت گردوں کو جہنم رسید کرکے قوم کو بڑے جانی نقصان سے بچایا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ ندیم سعید وائیں اور خامس سعید بٹ نے کہا کہ معصوم طلباء کو شہید کرنے والے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، حکومت نہ صرف اس سانحہ کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا قلع قمع کرے بلکہ افغانستان اور بھارت کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرے جو مبینہ طور پر دہشت گردی کو سپورٹ کررہے ہیں یا جہاں دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ آپما کے رہنماؤں شہید ہونے والے طلباء اور یونیورسٹی کے سٹاف ممبران کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔