پنجاب بھر میں489ٹریفک حادثات میں 06ا فراد جاں بحق،600زخمی

جمعرات 21 جنوری 2016 16:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز489ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 600شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ203افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 240 ڈرائیورز،10کم عمر ڈرائیور، 285 مسافر اور 75 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت87 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد56حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 30 حادثات میں38متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل600متاثرین میں 489مرد اور111خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں61افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 402 فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 137زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں370موٹر سائیکلز،79آٹو رکشے،52موٹر کاریں،31مسافربسیں،25ٹرک اور55دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :