کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے جناح اسپتال کا کمرہ فائیو سٹار ہوٹل کےکمرے میں‌تبدیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 16:49

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے لیے جناح اسپتال کا کمرہ فائیو سٹار ہوٹل کےکمرے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو ان کے طبی علاج کے لیے عدالت نے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جناح اسپتال کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے داخلے کا ایک لیٹر بھی جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی جناح اسپتال آمد کے موقع پر اسپتال کے کمرے کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے کمرے کی آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔ کمرے میں دوبارہ پینٹ کیا جا رہا ہے جبکہ کمرے کے الیکٹریکل سوئچ تک تبدیل کر دئے گئے ہیں۔ جناح اسپتال میں ضیا الدین اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹر عاصم حسین کے اہلٍ خانہ بھی موجود ہیں۔ اس کمرے میں فریج بھی رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے ملازمین بھی رکھے جائیں گے۔