دنیا کے سب سے بہترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان 56 نمبر پر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 17:00

دنیا کے سب سے بہترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان 56 نمبر پر

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : دنیا کے بہترین قرار دئے جانے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان 56 ویں نمبر پر آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ کیے گئے ایک سروے میں جرمنی کو دنیا بھر میں سب سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ سروے میں کینیڈا کو دوسرے، برطانیہ کو تیسرے جبکہ امریکہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں بھارت کا اس فہرست میں 22 واں نمبر ہے۔ مذکورہ سروے یو ایس نیوز اور ورلڈ رپورٹ کی جانب سے کروایا گیا جس میں 60 ممالک کو 24 مختلف زمروں کے مطابق رینک کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اثر و رسوخ اور پاور کے اعتبار سے امریکہ کو پہلا ملک قرار دیا گیا ہے، سویڈن کو ٹاپ مقامات کے تحت رہنے ، شہریت حاصل کرنے ، بچوں کی پرورش اور سبزے کے اعتبار سے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

دوسری رینکنگ میں برازیل کو ایڈونچر، فرانس کو ثقافتی اثرو رسوخ، جرمنی کو کاروباری اور تجاری ، کینیڈا کو کوالٹی لائف، اٹلی کو ورثے اور انڈیا کو آئندہ کی معیشت کے اعتبار سے بہترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ تاہم جرمنی کو ان سب میں سب سے اوپر کا مقام حاصل رہا۔ ان تمام 60 ممالک کو ان کی معیشت ،بزنس اور کوالٹی آف لائف کے اعتبار سے 60 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

دنیا کے سب سے بہترین ممالک کی فہرست جاری ، پاکستان 56 نمبر پر

متعلقہ عنوان :