پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 18فیصداضافہ

جمعرات 21 جنوری 2016 17:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2006ء سے 2014ء کے درمیان پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 18 فیصد بڑھی جبکہ اسی عرصے کے دوران چین ، بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 175فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافی ٹیکس اور توانائی بحران ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی کا باعث بن رہا ہے۔

حکومت نے اگلے 5سال میں ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 26ارب ڈالر رکھا ہے مگر بد قسمتی سے خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدات پر سب سے زیادہ ٹیکس عائد ہیں۔چین اور بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پر صرف 1فیصد ٹیکس جبکہ بھارت میں ٹیکسٹائل برآمدات ٹیکس فری ہیں اس کے برعکس پاکستان میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پر 5فیصد ٹیکس عائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :