محکمہ انڈسٹریز پنجاب 383.680ملین روپے فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع پر خرچ کررہاہے

یہ منصوبہ 36ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا اور 4000ہزار افراد کو روزگار ملے گا، چوہدری محمد شفیق

جمعرات 21 جنوری 2016 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع اور سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ انڈسٹریز پنجاب 383.680ملین روپے خرچ کررہاہے۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری محمد شفیق نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو 1988میں مکمل کیا گیا تھا مگر اس وقت کچھ بنیادی سہولیات پر توجہ نہیں دی گئی تھی اور جدید سہولیات کا فقدان تھا مثلاًکشادہ سڑکیں سیوریج اور پانی کی سپلائی عالمی معیار کے مطابق نہیں تھیں۔

چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ اس منصوبے سے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے ساتھ ساتھ تمام جدید سہولیات فراہمی ممکن ہوجائے گی جس سے ٹیکسٹائل ، سرجیکل یونٹس، الیکٹرک انڈسٹری پی وی سی پائپ فیکٹریز، لائٹ انجینئرنگ یونٹس، آٹو پارٹس اور آئل میلنگ مشینری مینو فیکچرنگ یونٹس، ویسٹ کاٹن سیلنگ، فوڈ اینڈ ویجی ٹیبل پراسینگ یونٹس لگانے کے لیے مکمل سہولیات میسرہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی توسیع اور کشادگی سے 4000افراد کو روزگار کے موقع میسر آئیں گے اور اس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور لوگوں کو ساز گار انڈسٹریل ماحول میں کام کرنے کے مواقع میسر آئیں گے جو سماجی حالات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گی جس سے لوگوں کامعیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 383.680ملین کی لاگت سے 2014سے 2017میں 36ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :