اسلام آباد،حالیہ زلزلوں کے باعث ورکرز ویلفیئر بورڈ کی عمارت مخدوش

نتظامیہ نے عملہ کو فی الفور عمارت خالی کرنے کے احکامات دیدیے

جمعرات 21 جنوری 2016 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) حالیہ زلزلوں کے باعث ورکرز ویلفیئر بورڈ کی عمارت مخدوش ہو گئی ،انتظامیہ نے عملہ کو فی الفور عمارت خالی کرنے کے احکامات دیدیے ہیں۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق سیکٹر ایف سکس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تین منزلہ عمارت حالیہ زلزلہ کے باعث شدید دراڑوں اور بنیادیں کھوکلی ہونے سے انتظامیہ نے اپنے عملہ کو ایک نوٹس دیا کہ فی الفور عمارت کو خالی کر کے کسی اور محفوظ جگہ شفٹ ہو جائیں تاہم نیسکام کے انتہائی مہارت والے انجینئر کو بلا کر معائینہ کروایا گیا تو انہوں نے بھی عمارت کو خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ کی انتظامیہ نے اپنے درجنوں عملہ کی زندگیوں کو بچانے کے لیے انہیں ایک محفوظ جگہ شفٹ کرنے کے احکامات دیدیے ہیں ،دوسری جانب آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ عمارت کو اگر وزارت او پی ایف نے فوری طور پر نہ گرایا تو پھر ساتھ والے پلازے بھی غیر محفوظ ہو جائیں گے اگر زلزلے کی شدت میں اضافے کے مزید جھٹکے آگئے تو پھر عمارت کے گرنے سے دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :