عمران فاروق قتل کیس،چالان کی عدم پیشی پر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع
عدالت نے ملزم خالد شمیم کی اہلیہ سے ان کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا
جمعرات 21 جنوری 2016 17:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں چالان پیش نہ ہو سکنے کے باعث دونوں ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان محسن علی سید اور خالد شمیم کے مقدمے کی سماعت کی ۔
سماعت کے دوران کے سید محسن علی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے جبکہ خالد شمیم نے شروع ہی سے اپنا وکیل مقرر نہیں کیا ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شہزاد ظفر نے چالان مکمل نہ ہونے کے باعث عدالت سے مزید مہلت مانگ لی ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مزید مہلت دیتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو چار فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.