پنجاب بھر کے نجی سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ، جائزہ کمیٹی تشکیل

جمعرات 21 جنوری 2016 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے بعد پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کے نجی سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پنجاب بھر کے سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو ارسال کرے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے نجی سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو ارسال کرے گی ، رپورٹس کے مطابق صوبے میں کم سکیورٹی رکھنے والے سکولوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور سکیورٹی مکمل کرنے تک سیل کر دیا جائے گا۔

۔

متعلقہ عنوان :