قومی اسمبلی اجلاس:ڈپٹی سپیکر اور شاہ محمود قریشی میں جھڑپ

جب بھی آپ سپیکر کی سیٹ پر بیٹھتے ہیں ہماری آواز دبانے کی کوشش کرتے ہیں،شاہ محمود

جمعرات 21 جنوری 2016 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو دوران خطاب ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی ٹوکنے پر شدید جھڑپ ہوگئی اورشاہ محمود قریشی نے جذبات میں آکر ڈپٹی سپیکر کو ایک ہی سانس میں تنقید کاشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ جب بھی سپیکر کی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں تو ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں جس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب شاہ محمود قریشی ایمنسٹی سکیم بل پر بحث کررہے تھے تو اس دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی نے سپیکر کی کرسی سنبھال لی اور شاہ محمود قریشی کو دوران خطاب ٹوک کر کہا کہ فلور کے آپ کے پاس بائیس منٹ ہوگئے اپنی بات لپیٹ لے جس پر شاہ محمود قریشی نے باتیں سنانا شروع کردیں بعد ازاں فلور واپس دیکر بات جاری رکھنے کے احکامات ڈپٹی سپیکر نے جاری کردیئے