ڈی سی او لاہور محمد عثمان کا گلبرگ کالج برائے خواتین کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 21 جنوری 2016 18:01

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان نے گلبرگ کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔ڈی سی او لاہور نے کالج میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے انتظامات کا از سر نو جا ئزہ لے رہے ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقیں کروائی جا رہی ہیں۔انہوں نے وہاں پرضلعی انتظامیہ کی ڈومیسائل مو بائل ایکسپریس کی ٹیم کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔

ڈی سی او لاہور نے ڈومیسائل ایکسپریس سے بننے والے ڈومیسائل طالبات میں تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ڈومیسائل مو بائل ایکسپریس ٹیم لاہور کے کالجز میں جا کر طلبا ء و طالبات کو موقع پر ڈومیسائل بنا کر دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ڈومیسائل ایکسپریس ٹیم شہرکے مختلف کا لجز میں جا کر اب تک تقریباًچھ ہزار سے زائد ڈومیسائل جا ری کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات نے ضلعی انتظامیہ کی اس کا وش کو بھر پور سراہا ہے۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لا تے ہوئے عوام الناس کی خدمت کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :