طلبا اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 21 جنوری 2016 18:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) راوی کالج آف ٹیکنالوجی ایجوکیشن‘ غوثیہ چوک ٹاؤن شپ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ سکول فار بوائز ٹاؤن شپ لاہور‘ کارڈوا اسلامک سکول‘ ٹاؤن شپ لاہور‘ احسن گرائمر سکول‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ لک لائن لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ تھیہ ذیلداراں‘ گلبرگ III لاہور‘ مسلم آئیڈیل ہائی سکول‘ مین بازار شاہدرہ لاہور اور محمڈن پبلک گرلز ہائی سکول‘ نعیم پارک شاہدرہ ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 721 تھی ۔

متعلقہ عنوان :