خیبرپختونخواہ کے بیشتر گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 18:48

خیبرپختونخواہ کے بیشتر گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) وزرات بجلی و پانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب وزارت بجلی و پانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور کے بیشتر حصوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ 220 کے وی کی لائن دوبارہ سے سسٹم میں شامل کر دی گئی ہے۔ اب تک 7 ہزار 800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی گئی ہے جبکہ مزید 2 ہزار میگاواٹ بجلی اگلے 2 گھنٹوں میں سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔ جبکہ تمام فیڈرز کو بحال کرنے کا عمل جاری ہے۔