سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سزادیں گے ،ایران
نئی امریکی پابندیاں حیران کن،شام کے بحران کا فوجی حل ممکن نہیں،وزیرخارجہ جواد ظریف
جمعرات 21 جنوری 2016 18:54
ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ شام کا بحران بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اس کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔ ا پہلے سے تباہ شام مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے تہران شام کے بحران کو سیاسی اور سفارتی مساعی سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنے ولوں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی،نئی امریکی پابندیوں سمجھ سے بالاتر اورحیران کن ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیووس میں منعقدہ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام کا بحران صرف بات چیت کے ذریعیحل کیا جا سکتا ہے۔
اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔اس موقع پر جواد ظریف نے تہران کے میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کو عجیب' اور 'حیران کن' قرار دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر حیران ہیں کہ امریکا نے ایران کے میزائل پروگرام پر تشویش کا اظہا کیوں کیا ہے حالانکہ ہمارا میزائل پروگرام عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ ہماری سلامتی اور حاکمیت پر حملے کے مترادف تھا، ہم اس جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ اس واقعے کے بعد ہم نے سعودی سفارتکاروں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے تھے۔ محاذ آرائی اور کشیدگی میں اضافہ کسے کے حق میں بہتر نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.