ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت محفل میلاد کا انعقاد، حمد و ثناء باری تعالیٰ ، ہدیہ نعت او ر د رود و سلام پیش

جمعرات 21 جنوری 2016 19:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) نبی آخرالزماں حضر ت محمد ؐ کی خدمت میں گلہا ئے عقید ت پیش کرنے کے لیے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈکی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بو رڈ،اتھلیٹس،ملک کے نامور نعت خواں حضرات اور مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں حمد و ثناء باری تعالیٰ ، ہدیہ نعت او ر حضورر ؐ کی خدمت میں د رود و سلام پیش کیا گیا۔ اس مو قع پر آپ ؐ کی ذات پاک اور حیا ت مبارکہ کے مختلف پہلوؤ ں اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

مکر رین نے اپنے خطبات میں کہا کہ اسوہ حسنہ انسانی حقوق کاا یک مکمل چارٹر ہے جس پر عمل کر کے عالمی امن کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ حضو ر ؐ سے محبت ہمارے ایما ن کا لا زمی جز ہے اور ان کی اطاعت و فرمانبرداری دونو ں جہانو ں میں فلاح و کا میابی کا واحد ذریعہ ہے ۔محفل کے ا ختتام پر سانحہ آرمی پبلک سکول ،با چا خان یو نیو رسٹی چار سدہ اور ملک میں دہشت گردی کے دیگر واقعات میں شہید ہو نے والوں کے درجات کی بلندی ، وطن عزیز میں امن و سلامتی ،ترقی اور امت مسلمہ کودر پیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :