قومی اسمبلی کا اجلاس ٗ شراکتی سرمایہ میں نصف تنسیخ بل 2014ء ٗبینکوں کے ضمن میں جرائم، خصوصی عدالتیں (ترمیمی) بل 2015ء ٗ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2015ء کی منظوری

جمعرات 21 جنوری 2016 20:16

Dاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی نے شراکتی سرمایہ میں نصف تنسیخ بل 2014ء ٗبینکوں کے ضمن میں جرائم، خصوصی عدالتیں (ترمیمی) بل 2015ء ٗ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2015ء کی منظوری دیدی ۔جمعرات کو اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ شراکتی سرمایہ نصف تنسیخ بل 2014ء زیر غور لایا جائے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ تنسیخ کیوں کی جا رہی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ 1970ء میں یہ رائج ہوا تھا، اب اس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ترمیم لائی گئی ہے۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری کے بعد تمام شقوں کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ شراکتی سرمایہ میں نصف تنسیخ) بل 2014ء منظور کیا جائے ٗقومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ بینکوں کے ضمن میں جرائم، خصوصی عدالتیں (ترمیمی) بل 2015ء زیر غور لایا جائے۔ اسپیکر نے تحریک کی منظوری کے بعد بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ بل منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2015ء زیر غور لایا جائے۔

تحریک کی منظوری کے بعد اسپیکر نے بھی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2015ء منظور کیا جائے، قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دور ان پاکستان بین الاقوامی کارپوریشن (تبدیلی) بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے چیئرمین نے پاکستان بین الاقوامی کارپوریشن (تبدیلی) بل 2015ء کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات اور پانی و بجلی کی جنوری سے جون 2015ء تک کی رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سفیان یوسف نے قائمہ کمیٹی کی جنوری 2015ء تا جون 2015ء تک کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین ارشد لغاری نے قائمہ کمیٹی کی جنوری 2015ء تا جون 2015ء تک کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :