افغانستان اگر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہیں کرتا تو پاک افغان بارڈر بند کر دینا چاہیے: وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 20:29

افغانستان اگر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہیں کرتا تو پاک افغان بارڈر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ افغانستان اگر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہیں کرتا تو پاک افغان بارڈر بند کر دینا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ باتیں بہت ہو گئی ہیں، اب ایکشن لینے کا وقت ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان اگر دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہیں کرتا تو پاک افغان بارڈر بند کر دیا جائے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں اگر بھارت اور افغانستان ملوث ہیں تو ہمیں دو ٹوک موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ معاملہ صوبائی حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ اس معاملے کو وفاقی حکومت کو عالمی سطح پر اٹھانا ہو گا۔