گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی لیجا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 21 جنوری 2016 20:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر سدھیر چوہدری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ نئے منتخب ہونے والے عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔