کینگرو فاسٹ باولر شان ٹیٹ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 20:33

کینگرو فاسٹ باولر شان ٹیٹ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک شان ٹیٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر آسٹریلین فاسٹ باؤلر کی لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ کا پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے ۔ شان ٹیٹ کی تقریباً پانچ سال بعد آسٹریلین ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جہاں انہوں نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ 2011ء کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان ہی کیخلاف آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی ۔ 32 سالہ فاسٹ باؤلر نے 29 ٹی ٹونٹی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 وکٹیں لے رکھی ہیں ۔

کینگرو فاسٹ باولر شان ٹیٹ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے