ڈاکٹر مجاہد کامران کی قائمقام وائس چانسلر تعیناتی حکومت کا مستحسن اقدام ہے ‘ آسا

جمعرات 21 جنوری 2016 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی قائمقام بطور قائمقام تعیناتی پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اگلے ٹینور کے لئے بھی تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں آسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے سے اساتذہ میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی ہے کیونکہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے یونیورسٹی کو آزاد ماحول فراہم کیا ہے اور ان کی تعیناتی نہ کرنے سے اس آزاد ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کی اگلے چار سال کے لئے بطور وائس چانسلر تعیناتی سے یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو مزید فروغ ملے گا اور یونیورسٹی کا آزاد ماحول قائم رہے گا۔